ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ فی درجن انڈوں کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی درجن انڈوں کی قیمت 380 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے جبکہ دیسی انڈے 740 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب زندہ مرغی فی کلو 370 روپے جبکہ صافی گوشت کا ریٹ 560 روپے فی کلوہو گیاہے ۔