ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے لیونل میسی کے ساتھ ہی ان کی جرسی نمبر 10 کو بھی ریٹائرکرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیونل میسی کے بعد ارجنٹینا کی جانب سے دوبارہ کوئی نمبر 10 جرسی زیب تن نہیں کرپائے گا،ارجنٹنا فٹبال ایسوسی ایشن نے میسی کی فٹبال کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز ان کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اے ایف اے کے صدر کلاڈیو تاپیا نے کہا کہ جب میسی قومی ٹیم سے ریٹائر ہوں گے تو کسی اور کو '10' نمبر پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ارجنٹنا فٹبال ایسوسی ایشن میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس حوالے سے فیفا سے رابطہ کرے گا،ارجنٹینا نے دسمبر 2022 میں لیونل میسی قیادت کی قیادت میں فیفا ورلڈکپ جیتا تھا،لیونل میسی فیفا ورلڈکپ 2022 میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔