پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نےمسلمانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حج ایک لاکھ روپے سستا ہو گیا ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ ریگولر سکیم کیلئے کوٹے سے زیادہ درخواستیں آئیں ہیں ،حج ایک لاکھ روپے سستا ہو گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا ترازو سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، پاکستان ریاست مدینہ کی اساس پر قائم ہوا۔مال سے زکوٰۃ نکالیں تو کوئی مانگنے والا نظر نہیں آئے گا، آج کل جس کا جو دل چاہتا ہے چلا دیتا ہے، فیک نیوز اور افواہ سازی سے گھر کے گھر تباہ ہو رہے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو ضرور سزا دینا آپ کی ذمے داری ہے، ہم نے دشمنی کرنے والے کو کھلا چھوڑنے کے بہت سے تجربات دیکھے ہیں۔
الیکشن کے متعلق ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئے گی، چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کروائیں گے، جب یہ دونوں حضرات کہہ رہے ہیں تو ہمیں یقین کرنا چاہیے۔