پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت میں 25 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2023 جمیں ملک میں سونے کی قیمت 35 ہزار 900 روپے بڑھ گئی جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 264 ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 14.52 فی صد جب کہ پاکستان میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 19.50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں سال مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 35900روپے کے اضافے سے 220000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 30779روپے کے اضافے سے 188615روپے ہوگئی۔
سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کیفیت شامل رہی۔