متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے کی قدر مزید بڑھ گئی، اماراتی درہم سستا ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے کی قدر مزید 5 پیسے بڑھ گئی، اماراتی درہم 76.65 روپے سے کم ہوکر 76.60 روپے پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم ایک پیسہ مہنگا ہوکر 22.54 روپے اور بنگلہ دیشی کرنسی میں 29.89 ٹکے کا مستحکم رہا۔