پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔