استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ اور شوبز کو خیبر آباد کہنے والی نور بخاری نے آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیاہے اس ضمن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں ان کا حقیقی نام پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی رہنما عون چوہدری کی اہلیہ نور بخاری کا حقیقی نام ’’ سارہ‘‘ ہے جبکہ ا ن کے شوہر کا پورا نام ’’ عون ثقلین‘‘ ہے ۔نور بخاری نے آئی پی پی کے پلیٹ فارم سے پی پی 163 سے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔یاد رہے کہ نور بخاری نے گزشتہ روز خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کروائی تھی ۔