نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے چھوٹی سکرین پر واپسی کا فیصلہ کر لیاہے اور شائقین انہیں بے صبری سے خوش آمد ید کہنے کا انتظار کر رہے ہیں ، اداکار ’ تیری میری کہانی‘ سے ٹی وی پر واپسی کرنے جارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فہد مصطفیٰ 2015 میں معروف ڈرامے ’ دوسری بیوی ‘ کے بعد چھوٹی سکرین سے دور ہیں تاہم اب انہوں نے تقریبا 8 سال کے بعد واپسی کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے ، ڈرامے تیری میری کہانی میں ان کے ساتھ خوبرواداکارہ ہانیہ عامر لیڈ رول کرنے جارہی ہیں ۔
2015 کے بعد سے فہد مصطفیٰ ٹی وی شوز ، فلم اور بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ فہد مصطفیٰ پہلی مرتبہ ہانیہ عامر کے ساتھ سکرین شیئر کرنے جارہے ہیں، ، عانیہ عامر نے 2022 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’ مجھے پیار ہوا تھا ‘‘ میں مرکزی کردار نبھا کر اپنا لوہا منوایا، جسے فہد مصطفیٰ نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا ۔