لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے امیدوار کاشف رانا عرف استاد چاہت فتح علی خان نے انتخابی ترانے اور منشور کا اعلان کردیا ۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کاشف رانا کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ میرا انتخابی نشان ’’ باجا ‘‘ ہو کیونکہ فتح ہوگی تو باجا ہی بجے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر سیوریج سسٹم بہتر کریں گے اور میں چاہتا ہوں کہ لوکل باڈی انتخابات دوبارہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں۔ چاہت فتح علی خان نے بلاول کےخلاف حلقہ این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
یاد رہے کہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ ’’میرے پاکستانیوں میں خوشیاں بانٹنے کیلئے آ گیا ہوں ، آج میں نے آپ کیلئے این اے 128 سے قومی اسمبلی کا لیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے ، میرے کاغذات بھی جمع ہو گئے ہیں، میں چاہتاہوں کہ آپ میں رہوں ،آپ کی خدمت کروں ، آپ کے ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں ۔
خیال رہے کہ استاد چاہت فتح علی خان کے مدمقابل امیدوار پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ( ن ) کے میاں نعمان ہیں۔