5پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے لیے برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ کے دوران 28.98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت میں دیکھا گیا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے لیے برآمدات ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 97 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔
پاکستان کی سعودی عرب کے لیے برآمدات جولائی تا نومبر کے دوران 50 فیصد بڑھ کر 27 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان کے لیے سعودی عرب دوسری بڑی برآمدی منڈی ہے، گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران اس کے لیے برآمدت 13.1 فیصد اضافے کے بعد 50 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہی تھی، جو اس سے گزشتہ برس 42 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تھی۔
خیال رہے کہ حکومت نے حال ہی میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ کیا ہے، جس کے سبب پاکستان کی خطے کے لیے برآمدات میں مزید سہولت حاصل ہوگی۔