پاکستان ٹیلی ویژن نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے میچ کو نشر نہ کرنے اور جوئے کے اشتہارات کے معاملے پر موقف جاری کر دیاہے ۔
پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جوئےکے اشتہارات نشر ہونے پرحکومت کی زیروٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں اور جوئےکے اشتہارات کے سبب پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہ کرسکے۔پی ٹی وی کا کہنا ہےکہ ہماری براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات کو روکنے کے لیے تمام اسٹیٹ ہولڈرز سے بات کررہے ہیں، پُر امید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریزددیکھ سکیں گے۔