مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت دو روز قبل ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سماء سامنے آیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہباز نے شکوے اور شکایتوں کے انبار لگا دیے اور انہوں نے نواز شریف سے شکوہ کیا کہ ’’ پارٹی میں پرانے ورکرز کو اگنور کیا جارہا ہے ‘‘۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’’ میاں صاحب پارٹی میں کام کرنے والے لوگوں کو اگنور کیا جارہا ہے، خاموشی کی ایک زبان ہوتی ہے لیکن اسے کوئی سننے اور سمجھنے والا نہیں ‘‘۔
یہ بھی پڑھیں۔ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، مریم نواز اور تہمینہ دولتانہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا ’’ جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ماریں کھائیں ان کو اگنور کیا جارہا ہے اور نئے لوگوں کو سامنے لاکر کھڑا کردیا گیا ہے تو پرانے وفادار ورکرز کا اب کیا ہوگا ‘‘۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حمزہ شہاز کا کہنا تھا کہ ’’ پرانا ورکر آج بہت پریشان ہے ، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، پارٹی ٹکٹ ان کا حق بنتا ہے جنہوں نے مشکلات کاٹیں ‘‘۔