نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے راجوری سیکٹر میں مزید 4 معصوم کشمیریوں کو دوران حراست تشدد کرکے شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فوج راجوری سیکٹر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کی مرتکب ہوئی، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضعل پونچھ کے راجوری سیکٹر سے حراست میں لیے جانے والے کشمیریوں کو بھارتی فوج نے بےدردی سے قتل کر دیا۔
دوسری جانب مودی سرکار نے اس قتلِ عام پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا ڈرامہ رچایا۔ افسران کو ہٹانے کا ڈرامہ زیر حراست 3 کشمیریوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیوز آرمی کیمپ سے لیک ہونے پر کیا گیا۔ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کی ویڈیوز سے مودی سرکار کا دنیا کے سامنے اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ آرٹیکل 377 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ راجوری سیکٹر میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارتی سیکورٹی فورسز کی اس بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔