الیکشن 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جانچ پڑتال جاری ہے اور اس دورا ن انتہائی حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار باسط بخاری ووٹ کیلئے قرآن پاک پر حلف لے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ن لیگ کے امیدوار باسط بخاری حلقے کے سینئر سیاستدانوں سے ان کی وفاداری کا حلف لے رہے ہیں، حلف لیتے ہوئے رہنما وں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ ہم سب باسط بخاری کے ساتھ ہیں ، ہم حلقہ 272، 273 کے حوالے سے کیئے گئے فیصلوں پر ساتھ ہیں ، ہم سب ایک ساتھ ہیں، ہمارے خلاف پراپیگنڈہ درست نہیں ہے ۔‘‘
یہاں امر قابل ذکر ہے کہ54 سالہ مخدوم زادہ سید باسط سلطان بخاری مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 2018 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ اس سے قبل وہ 2002 سے 2007 ، 2013 سے 2018 تک رکن صوبائی اسمبلی رہے ہیں ۔