اداکارہ ملائکہ اروڑا کے سابق شوہرمعروف اداکار ارباز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق گزشتی روز 24 دسمبرکو اداکار نےمیک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سےشادی کی،شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں سمیت رشتے داروں نےشرکت کی۔ان کے نکاح کی تقریب ان کی بہن ارپیتا کے گھر منعقد ہوئی۔
ارباز خان نے پیچ کلر کا پرنس کوٹ زیب تن کیا تھا،جبکہ انکی اہلیہ سورا خان نے بھی پیچ کلر کا خوبصورت سا لہنگا پہن رکھا تھا۔
،بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اربازکی سورا خان سے ملاقات انکی نئی آنے والی فلم 'پٹنہ شکلا' کےسیٹ پرہوئی تھی۔اس سے قبل ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک کی خبریں سوشل میڈیا پر زیربحث رہ چکی ہیں۔
جس پر جارجیا اینڈریانی نے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا کہ وہ اور ارباز صرف اچھے دوست ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔
سورا خان کون ہے؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق سورا خان معروف بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن اور انکی بیٹی راشا تھاڈانی کی میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔
ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی علیحدگی کب ہوئی؟
واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اورملائکہ اروڑا کی 2016 میں علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 11 مئی 2017 کو باقاعدہ طلاق کا اعلان کیا،معروف جوڑی کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جو 19 سال تک چلی۔