پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے لینڈ لائن صارفین اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ماہانہ ٹیرف میں یکم جنوری 2024ء سے اضافہ کردیا۔
پی ٹی سی ایل نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں اپنے صارفین کو پیغامات بھی ارسال کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ لائن صارفین اور برانڈ بینڈ کنکشنز کیلئے 10 فیصد سے زائد اضافہ ماہانہ ٹیرف میں کیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماہانہ ٹیرف میں 10 فیصد تک اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024ء سے ہوگا۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق کاروباری لاگت میں اضافے کے باعث ٹیرف میں رد و بدل کیا گیا ہے، جس پر یکم جنوری سے عملدرآمد کیا جائیگا۔