عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہفتے کے روز پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی سامنے آئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام 24 قیرط سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دس گرام 22 قیراط سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 72 ہزار 347 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ڈالر فی اونس کم ہوئی اور نئی قیمت دو ہزار 72 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں چاندی کی قیمت 2650 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔