لاس اینجلس: ہالی ووڈ سپر اسٹار ون ڈیزل پر سابق معاون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔
عدالت میں دائر کیس کے مطابق اداکار نے کئی سال قبل اٹلانٹا کے ایک ہوٹل میں اپنی اسسٹنٹ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اداکار کی سابق اسسٹنٹ ایسٹا جونیسن نے کہا کہ جنسی ہراسانی کا واقعہ 2010 میں فاسٹ فائیو کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب انہوں نے فاسٹ اینڈ فیوریس کمپنی میں کام کرنا شروع کیا۔
عدالتی مقدمے کے مطابق ایسٹا جانسن کو جنسی ہراسانی کے واقعے کے اگلے ہی دن نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
ون ڈیزل کے سابق اسسٹنٹ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں محض اس لیے نکال دیا گیا کیونکہ اس نے مزاحمت کی اور اداکار کی جنسی خواہش کو پورا کرنے سے انکار کر دیا۔