وفاقی حکومت نےسیکرٹری پاور راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سےہٹا کر اسدرحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور ڈویژن تعینات کردیا ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئی تقرری و تبادلے ک نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سیکرٹری پاور کے عہدے سے ہٹائے گئے راشد محمود لنگڑیال کو صنعت و پیداوار کا انچارج سیکرٹری بنا دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور ڈویژن تعینات ہونے والے اسدرحمان گیلانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ اکیس کےافسرہیں ۔