انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ پر پرتھ ٹیسٹ کے دوران سیاہ پٹی باندھنے پر فرد جرم عائد کردی۔
آئی سی سی کے مطابق عثمان خواجہ نے قوانین کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے اپنے اس عمل کے ذریعے ذاتی پیغام کی تشہیر کی جبکہ انہوں نے سیاہ پٹی باندھنے سے قبل بورڈ اور آئی سی سی سے اجازت نہیں لی تھی۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی بلے باز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سیاہ پٹی باندھ کر بیٹنگ کی تھی اور ان کا یہ اقدام فلسطینی عوام سے منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کے لئے تھا۔
یاد رہے کہ آٸی سی سی نے اس سے قبل عثمان خواجہ کو جوتے پر میسج لکھنے سے بھی منع کیا تھا۔