عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا اچانک سے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونےکی قیمت 500 روپےکم ہوکر 218000 روپے پر آ گئی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 428 روپےگرکر 186900 روپے ہوگئے ہیں۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 5 ڈالر کی کمی سے 2055 ڈالر پر آگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 900 روپےکا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔