پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1986 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے کے باعث ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 2 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 586 روپے ہوگئی۔