موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر28.69 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔
اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی درآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 199 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر85.83 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نومبرمیں موبائل فونز کی درآمدات پر7.13 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو اکتوبر میں 6.19 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 6.258 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ٹیلی کام شعبہ کی مجموعی درآمدات کا حجم 676.062 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 373.11 ملین ڈالر تھا۔