ملک میں سونے کی قیمت میں 900 روپےکا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے،جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 327 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 718 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار 60 ڈالر پر ٹریڈ کررہی ہے۔