ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر آٹھویں بار ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم سے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم نے 51 رنز کا مختصر ہدف بغیر کسی نقصان کے 6.01 اوووز میں مکمل کیا۔
𝙒𝙃𝘼𝙏. 𝘼. 𝙒𝙄𝙉! 😎
— BCCI (@BCCI) September 17, 2023
A clinical show in the summit clash! 👌👌
A resounding 10-wicket win to clinch the #AsiaCup2023 title 👏👏
Well done, #TeamIndia! 🇮🇳#INDvSL pic.twitter.com/M9HnJcVOGR
ایونٹ کے فائنل میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار سامنے ہوئی اور کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکا۔
بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے سری لنکن بیٹر بے بس نظر آئے اور صرف 12 رنز پر ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
7⃣-1⃣-2⃣1⃣-6⃣
— BCCI (@BCCI) September 17, 2023
It was a SPELL! 🪄
The many moods of a captivating Mohd. Siraj bowling display! 👏 👏#TeamIndia | #AsiaCup2023 | #INDvSL | @mdsirajofficial pic.twitter.com/1yCj5LxSsy
ایونٹ کے فائنل میں لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا پڑا اور پوری ٹیم 15.2 اوورز میں محض 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لنکن ٹیم کے صرف دو بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے۔
Brutal display of bowling by India 💥
— ICC (@ICC) September 17, 2023
Sri Lanka are all out for 50 in the #AsiaCup2023 Final.
📝: https://t.co/iP9YDGLp8W pic.twitter.com/PnrW3Id8Dx
کشال مینڈس 17 اور دشن ہیمنتھا 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
سری لنکن ٹیم کی پہلی وکٹ 1 سکور پر گری جبکہ دوسری ، تیسری اور چوتھی 8 ، پانچویں اور چھٹی 12، ساتویں 33، آٹھویں 40 ، نویں اور دسویں 50 سکور پر گری۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 21 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 اور جسپریت بمراہ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Hardik Pandya wraps up the innings with the final two wickets! 👏👏
Sri Lanka are all out for 50 in the first innings.
Scorecard ▶️ https://t.co/xrKl5d85dN#TeamIndia | #INDvSL | @hardikpandya7 pic.twitter.com/BBNXmebIel
— BCCI (@BCCI) September 17, 2023
جواب میں بھارتی ٹیم نے 51 رنز کا مختصر ہدف بغیر کسی نقصان کے 6.01 اوووز میں مکمل کیا، ایشان کشن نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔
📸📸 That winning feeling 😃👌#TeamIndia | #AsiaCup2023 | #INDvSL pic.twitter.com/l3lz2UdjQ0
— BCCI (@BCCI) September 17, 2023