پاکستان کے معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمن قمر نے سٹار اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق کہا ہے کہ نفرت ختم کرنے کیلئے ان کا معافی مانگنا ضروری ہے، کیوں کہ ماہرہ خان نے جو کیا اس سے نفرت ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ میں ماہرہ خان سے ناراض نہیں لیکن انہوں نے جو کیا اس سے نفرت ہے،ناراضی ختم ہوجاتی ہے مگرنفرت کبھی بھی ختم نہیں ہوتی ، اس لئے نفرت کوختم کرنے کیلئے ان کا معافی مانگنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر کسی کا احترام کیا تو وہ ماہرہ خان تھیں،اگر کوئی مسئلہ تھا تو ماہرہ فون کرکے مجھ سے وضاحت مانگ سکتی تھیں تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
معرف رائٹر نے اداکارہ مہوش حیات سے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم پنجاب نہیں جائوں گی میں مہوش کو کاسٹ کروانے کیلئے بہت کوششیں کیں اور انہوں نے میری ہی فلم کاف کنگنا میں کام کرنے سے منع کردیا۔
خلیل الرحمن نے کہا کہ اگرکوئی رائٹر کی عزت نہیں کرے گا تو میں بھی اس کی عزت نہیں کروں گا۔