10یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکا نے ملکی اتحاد کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ملکی اتحاد میں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ فرانس، اٹلی،اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین اور اسیشلز شامل ہے۔
اسرائیل کے دورے پر امریکی وزیر دفاع نےحوثیوں کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حوثیوں کے حملے خطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔