چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اورجوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے، جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں، آئین کے مطابق چیف جسٹس اور2 سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔
دوسری جانب جسٹس منیب اختر ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے، جسٹس سردارطارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں۔
آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس اور چار سینئر ججز رکن ہوتے ہیں، کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج ، وزیرقانون اوراٹارنی جنرل شامل ہوتے ہیں۔ پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے انتیسویں چیف جسٹس پاکستان کے طور پر حلف اُٹھا لیا۔ صدر عارف علوی نےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سےحلف لیا۔