پاک، افغان سرحد طور خم پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان جانے والی کارگو گاڑی سے ایک لاکھ سعودی ریال اور 45 عدد موبائل فون برآمد کر لیے۔
کلکٹر کسٹم امجدالرحمن کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ہے اور افغانستان جانے والی کارگو گاڑی کی خفیہ خانوں سے ایک لاکھ سعودی ریال اور پینتالیس عدد موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔
کسٹم اہلکاروں نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔