ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کمسن رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی،۔ملزمہ ثومیہ عاصم عدالت میں پیش ہو گئی،جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جاسکی۔
سی سی ٹی وی سےمتعلق درخواست پر پراسیکیوشن سے13جنوری کو دلائل طلب کر لیے گئے،سی ڈی آر فراہم کرنےکی درخواست پردلائل بھی اگلی سماعت پر ہوں گے
ملزمہ ثومیہ عاصم نے 2 سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سی ڈی آر کی فراہمی کیلئے درخواستیں دائر کی تھی۔