ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کی ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں اوورسیز کا پیغام پاک فوج کے نام سے ہونے والے سیمینار کے مہمان خصوصی لارڈ واجد خان تھے۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ مقررین نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کی تعریف کی۔ اوورسیز پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان اور مسلح افواج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا۔
شرکاء نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمارے تحفظ کی ضامن ہے، ان کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی کے لئے اور ہمارے امن وسکون کے لئے ہیں اور ہم ان قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے۔
دوران سیمینار پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔