تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عامر نواز چانڈیہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عامر نواز چانڈیہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر تھے ۔عامر نواز چانڈیہ نے شہبازشریف سے ملاقات کی اور اس دوران پارٹی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی جس پر ن لیگ کی جانب سے انہیں پارٹی میں آنے پر خوش آمد ید کہا گیا ۔
دوسری جانب جماعت اسلام نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ، سراج الحق نے کہا کہ ہماری پارٹی آئندہ انتخابات خوشحالی کے منشور پر لڑے گی ۔