قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث شان مسعود بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شان مسعود نے میچ کے بعد کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب اس مقام پر آتے ہیں تو کارکردگی بہتر کرنے کی طرف نظریں جماتے ہیں ، اگر آپ کہیں کہ آسٹریلیا 110 اوورز کھیلے گا اور ہم 100 تو میں سمجھ سکتا ہوں ، ہم اس سے بہتر اور تیز بیٹنگ کر سکتے ہیں ، ہمیں 60 سے 70 رنز کی کمی کا سامنا رہا ، باولنگ کے شعبے میں میرے نزدیک ہم نے اچھی پرفارمنس دکھائی ہے ، ہم اتنا ڈسپلن نہیں دکھا سکے جتنا دکھانا چاہتے تھے ،ہمیں آسٹریلیا کے اٹیک سے یہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ،بہت سے مثبت چیزیں ہیں جو ہم نے سیکھی ہیں ، یہ کبھی آسان نہیں ہوتا جب آپ دو نئے پلیئرز کے ساتھ کھیلتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ میچور ہیں ، انہوں نے بہت ہی شاندار باولنگ کروائی ہے ، کسی اور دن مزید وکٹیں مل سکتی تھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 450 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 89 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور پولین لوٹ گئی ۔