استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 16دسمبر کےموقع پر خصوصی پیغام میں کہا آج کا دن سقوط مشرقی پاکستان اور آرمی پبلک سکول کی تلخ یادیں رکھتا ہے۔
پارٹی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہامعصوم بچوں کی شہادتوں سےہمارے دل آج بھی خون کے آنسورو رہے ہیں۔
آج کا دن دو بڑے سانحوں کی تلخ یادیں رکھتا ہے۔ اےپی ایس پشاور کاسانحہ کربناک اور ناقابل فراموش ہے جب معصوم بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔آج ملک میں امن پاک فوج اور اے پی ایس کی معصوم کلیوں کی لازوال قربانیوں کانتیجہ ہے۔پاک فوج ہماری محافظ ہے اس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک اور…
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) December 16, 2023
صدر آئی پی پی نے مزید کہاہمیں پاکستان کیخلاف دشمن کی ہرطرح کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا،زندہ قوموں کی تاریخ میں ایسے دن انتہائی گہرے زخم چھوڑتے ہیں،آج ہمیں وطن عزیزکی مضبوطی اور بہتری کا عہد کرنا چاہیے،قیام پاکستان کو استحکام پاکستان میں بدلنے کا وقت آ چکا ہے ،