نگران حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کمی کر دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے13 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 14 روپے کی کمی کے بعد 267.34روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے13 روپے کی کمی کے بعد 276.21روپے فی لٹر ہوگئی ۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 14پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے،جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 191.02 روپے فی لٹر ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 29پیسے کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد مٹی کے لائٹ ڈیزل کی قیمت 164.64 روپے فی لٹر ہوگئی ۔