سونےکی قیمت میں اضافےکاسلسلہ تھم نہ سکا،پاکستان میں فی تولہ سونا مزید تین سو روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 600 کا ہوگیا۔
ملک بھر میں 24کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 300 اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2ہزار ڈالرز پر پہنچ گیا، گزشتہ روز فی تولہ سونے کے دام پانچ ہزار سات سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔