پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی ہوگئی جبکہ ترقی پانے والے کموڈورز میں ریئر ایڈمرلز مظہر محمود ملک ، شہزاد حامد اور اظہر محمود شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے 1992ء میں میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن لیا جبکہ ریئر ایڈمرلز شہزاد حامد اور اظہر محمود 1993ء میں آپریشنز برانچ میں شامل ہوئے۔
تینوں افسران نیوی وار کالج اور این ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں۔
ترقی حاصل کرنے والے افسران کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔