مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت پانچ ہزار سات سو روپے بڑھ کر دو لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10 گرام سونا 4 ہزار 887 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپےکا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیاہے ،جہاں سونے کی قیمت 1 ہزار 32 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔