نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ریاست پاکستان نےجیت لی، صرف اعلان ہونا باقی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ دوران نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سی ایم ایچ میں زخمی ہونےوالوں کوحوصلہ دینےآیاتھاہمیں حوصلہ دینے کےبجائےانہوں نےہمیں حوصلہ دیا،حملہ آور یہ جنگ ہار چکے ہیں،ریاست پاکستان نےجنگ جیت لی ہے،اعلان ہونا باقی ہے،وہ ہاری ہوئی جنگ لڑرہےہیں،ہم جیتی ہوئی جنگ لڑرہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کس سے لڑرہےہیں،ہمیں خوف زدہ کرنا چاہتےہیں؟یہ ہمیں موت سے ڈرانا چاہتے ہیں؟کوئی خوف زدہ نہیں ہوگا،جتنی دیر لڑنا چاہتےہیں یہ خواہش اور ضد پوری کرلیں،ہمارےکئی ہزار شہید ہوچکے،کئی ہزارتیارہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ ایک حملہ کریں گے ہم10قدم آگےبڑھائیں گے،یہ10قدموں کی طرف آئیں گےہم100قدم بڑھائیں گے،یہ جنگ جیتےہوئےلوگوں کی ہے،ہم جیتےہوئےلوگوں کیساتھ ہیں۔