پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی جارہی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے کی کمی سے 182270روپے کی سطح پرآگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1998 ڈالر کی سطح پر آگئی۔