سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئےبھی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی،اسی پرسوئی سدرن کمپنی نے بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے قیمت میں226.18روپےفی ایم ایم بی ٹی یو کا مزیداضافہ مانگ لیا،جبکہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470روپے21پیسے ہے۔
کمپنی نے نئی اوسط گیس قیمت1696روپے39پیسے مقررکرنے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن نے رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بلوچستان میں شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہے،ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت کی مد میں 150 روپے67 پیسے بڑھانے کی درخواست کی ہے،روپے کی قدر میں کمی کا فرق 40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا ہے
اوگرا سوئی سدرن کمپنی کی درخواست پر سماعت 18دسمبر کو کراچی میں کرے گا۔