پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک ساتھ سپریم کورٹ پہنچے جبکہ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، فیصل کنڈی ،ناصر شاہ ، نثار کھوڑو اور میاں رضا ربانی بھی ان ساتھ موجود تھے۔
شیری رحمان، وقار مہدی اور فاروق ایچ نائیک سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی کیس کی سماعت کے لئے عدالت عظمیٰ پہنچی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ آج ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گا۔