وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت اور وزارت دفاع کی جانب سے فوجی عدالتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جاچکا ہے۔
پیر کے روز وزارت داخلہ نے بھی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے جس میں فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نگران حکومت نے فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلہ چیلنج کر دیا
وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل میں مختلف قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ کیا کیس آرٹیکل 199 کے تحت پہلے ہائیکورٹ میں جانا چاہیے تھا؟، لفظ سویلین کی اصطلاح بہت وسیع ہے کیا عدالت نے اسے نظرانداز نہیں کیا؟۔
وزارت کی جانب سے اپیل کی گئی کہ سویلین کی اصطلاح میں غیر ملکی اور دہشت گرد بھی آتے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔