استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اورمرکزی صدر عبدالعلیم خان کی اہم ملاقات ہوئی دونوں رہنماوں نےسیٹ ایڈجسٹمنٹ اورآنیوالےانتخابات پرتفصیلی گفتگوکی۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انھوں نے سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اورآنیوالے انتخابات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
آئی پی پی پیٹرن انچیف جہانگیرترین نےعبدالعلیم خان کوشہبازشریف اورلیگی قائدین کیساتھ ملاقات سےبھی آگاہ کیااس اہم ملاقات میں سینئر رہنما اسحاق خاکوانی،عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔
انتخابی حکمت عملی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طےکرنےکیلئےاستحکام پاکستان پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا۔ آئی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منگل کی سہ پہر4 بجے ہوگا مشاورتی اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے کیے جائیں گے اجلاس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اورانتخابات کےحوالےسے تفصیلی گفتگو ہوگی پارٹی آئندہ کا لائحہ عمل سی ای سی کی مشاورت سے طے کرے گی۔