کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں کاہنہ ریلوے اسٹیشن پر آگ لگ گئی۔
ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرین کے عملے نے پاور وین کو الگ کر کے ٹرین کی باقی بوگیوں کو بچالیا جبکہ لاہور ریلوے کی امدادی ٹیم کاہنہ روانہ کر دی گئی ہے۔ تمام مسافرمحفوظ ہیں،آگ سےکوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
ترجمان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، ٹرین کراچی سے لاہورجارہی تھی، واقعہ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔