متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر8 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق نومبرکے دوران یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 409 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدزیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 380 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 474 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ج ونومبرمیں کم ہوکر409 ملین ڈالرہوگیا، جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.907 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.281 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران سمندرپارکام کرنے والے پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.045 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔