تجارتی پابندی کے باوجود بھارتی دھاگہ مختلف ممالک سے اسمگل ہو کر پاکستان آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی میں انڈین دھاگے کی اسمگلنگ پراربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑنے جانے کے بعد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
کسٹمز حکام کو دھاگے کے درآمدی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے دوران دبئی، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے ذریعے ہندوستانی دھاگے کی غیرقانونی امپورٹ کا انکشاف ہوا۔ دھاگے کا لیبل اور پیکنگ تبدیل کر کے پاکستان بھیجا جاتا تھا جبکہ بھارت سے دھاگے کی درآمد پر 2019 سے پابندی عائد ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق دھاگے کی مقامی مارکیٹ میں فروخت سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ کسٹم حکام کے مطابق ملک کیلئے درآمدی دھاگے کی سالانہ طلب 800 کلو سے زیادہ ہے۔