چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سےرقم جلد مل جائے گی جس کے بعد ڈالر مزید گرے گا اور مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔
ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدر کم ہورہی تھی تو بینکس اور مارکیٹ پلیئرز کو اچھا نہیں لگا تاہم یواے ای سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران بھی انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے9 پیسے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے25 پیسے کمی ریکارڈکی گئی۔