سکرین پرنامناسب اشارہ کرنے پربی بی سی کی خاتون اینکر مریم مشیری کا وضاحتی بیان جاری کردیا گیا۔
برطانوی نیوز چینل بی بی سی کی خاتون اینکرمریم مشیری نے فحش اشارے سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو کےحوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل ایک مذاق میں اسکرین پر نظر آ گیا،جس کی میں معذرت بھی کی ہے۔مجھےجلد ہی احساس ہو گیا تھا کہ میں لائیو ہوں۔
مریم مشیری کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےجس میں انہیں ہاتھ کی انگلی سے نامناسب اشارہ کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا گیا تھا۔