نگران حکومت نے سرکاری اداروں کی نجکاری یقینی بنانے کیلئےآرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
باخبر ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) اور سٹیل ملز سمیت دیگرسرکاری املاک کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے کے بعد نجکاری یقینی بنانے کیلئےآرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے اجرا کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئےنجکاری کیخلاف درخواستوں پرہائیکورٹس،دیگرعدالتوں کااختیارختم کر دیا، جس کے بعد ایپلٹ ٹریبونل کافیصلہ اب صرف سپریم کورٹ میں ہی چیلنج ہوسکےگا۔